22 جنوری 2015 - 21:58
یمنی صدرکا استعفی، لیکن پارلیمنٹ نے مستردکر دیا

یمن کے وزیراعظم خالد بحاج کے استعفے کے بعد یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے بھی اپنا استعفی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جسے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے نامنظورکر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صدر منصور ہادی نے جمعرات کی رات پارلیمنٹ کو اپنا استعفی پیش کردیا ۔ یمنی صدر کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خالد بحاج کے استعفے کے بعد منصورہادی نے بھی صدر کے  عہدے سے استعفادے دیا ہے۔ منصورہادی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ عہدہ صدارت نے مجھ پر ذمہ داریاں عائد کی ہيں، میں انہیں پوار نہیں کرسکتا۔ یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صدرکے استعفے کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یمن کے وزیراعظم اور صدرکے استعفے حکومت اور انصاراللہ تحریک کے درمیان ہونےوالے تازہ معاہدے کے ایک دن بعد پیش کیے گئے ہیں۔

.......

/169